عراق ایران کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا
سابق عراقی وزیر اعظم:
نیوزنور 05نومبر/عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی کو بھی اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قومی ریڈیو اورٹیلی ویژن کےساتھ انٹرویو میں ’’نوری المالکی‘‘نےکہاکہ وہ ایران کے خلاف امریکہ اورسعودی عرب کے اتحاد میں کبھی بھی شامل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ عراق کبھی بھی ایسے اتحاد میں شامل نہیں ہوگا جس کے اراکین منجملہ سعودی عرب ،امریکہ اورداعش کے حامی ہیں جنہوں نے عراق کے امن واستحکام کو درہم برہم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ عراق سعودی عرب کی قیادت میں قائم نام نہاد عرب اتحاد میں شامل ہوجائے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں جو نام نہاد عرب اتحاد قائم ہے وہ دہشتگردی کا حامی ہے اوراس لئے نہ صرف عراق بلکہ شام اوریمن کے لاکھوں بے گناہوں کا خون بہایا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۵