اگر ایران کو جوہری معاہدے سےنکلنے پر مشتعل کیا گیا تو دنیا ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوجائے گا
روسی صدر کے ترجمان:
نیوزنور05دسمبر/ روسی صدر کے ترجمان نے ایران جوہری معاہدے کے فریقین کو خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے پر مشتعل ہو۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ترجمان ’’دمتری پیسکوف‘‘نے اپنے ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کے فریقین کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کو اس معاہدے سے نکلنے پر مشتعل نہ کیا جائےکیونکہ اگر ایران کو جوہری معاہدے سےنکلنے پر مشتعل کیا گیا تو دنیا ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوجائے گا ۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے مقابلے میں کوئی اور معاہدہ لانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں اور روس بھی دوسرے ممالک کی طرح اس معاہدے کا مکمل تحفظ چاہتا ہے۔
روسی ترجمان نے جوہری معاہدے کے فریقین سے اپیل کی ہے کہ ایسا کوئی قدم نہ اُٹھاجائے جس سے ایران مشتعل ہو اور معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری معاہدے سے ایران کی علحٰیدگی سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اسی بنیاد پر ہم پہلے سے ہی امریکی علحٰیدگی کی مذمت کرچکے ہیں۔
موصوف ترجمان نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو سلامتی کونسل کے فیصلوں کے منافی قرار دیتے ہوئےکہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون یا چند فریقی معاشی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ایران کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہماری نظر میں ایران علاقائی مسائل کے حل بالخصوص شام سے متعلق اہم کردار ادا کررہا ہے۔
دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ ایران کے کردار کو نظرانداز کرنا غلط اور غیرتعمیری ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔
- ۱۸/۱۲/۰۵