ایران کےخلاف امریکی کوششیں نقش بر آب ثابت ہونگی
روسی دفترخارجہ:
نیوزنور23مئی/ روسی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کی پالیسی بدلنے سے متعلق اپنی کوششوں سے برعکس نتیجہ ملے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے سرکاری ٹی وی چینل 2 نے دفترخارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایسے منفی رویہ اپنانے سے تمام ایرانی عوام کو اپنے خلاف متحد کررہے ہیں۔
بیان کے مطابق حتی کہ ایرانی عوام کے بعض حلقے جو حکومت کے حامی نہیں ہیں وہ بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی پشت پناہی کریں گے کیونکہ ایرانی قوم الٹیم میٹم کی زبان کو توہین آمیز سمجھتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ایران سے متعلق امریکہ کی نام نہاد نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں مائیک پومپیو نے ایران مخالف من گھڑت الزامات کو دہرا کر یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ، ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گااورپابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔
- ۱۸/۰۵/۲۳