نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ :

نیوزنور05دسمبر/ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اہم بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کو بالائے طاق رکھنے کے نتیجے میں دنیا ہرج ومرج اور لاقانونیت کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے جس کے پیش نظر یورپ دنیا پر جنگل کے قانون کی حکمرانی کا خطرہ محسوس کررہا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ ’’فیڈریکا موگرینی ‘‘نےہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا  کہ یورپ کو یہ تشویش لاحق ہے کہ کہیں عالمی سطح پر جنگل کے قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ اہم ترین بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کو نظر انداز کئے جانے کے نتیجے میں عالمی تعلقات میں قانون کی حکمرانی پر جنگل کا قانون غلبہ پا رہا ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہم اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور نہ ہو جائیں کہ نیا عالمی نظام وقوع پذیر ہی نہیں ہوا اور اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کے بجائے جنگل کے قانون کی حکمرانی کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا کہ بہت سے ایسے عالمی معاہدے و سمجھوتے جو سرد جنگ کے خاتمے کا باعث بنے ہیں اس وقت خطرے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نئے عالمی نظام کے قیام سے بہتر یہ ہے کہ موجودہ قوانین کو بچانے کی کوشش کی جائے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے یہ خدشہ ایسی حالت میں ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ نےبرسراقتدار آنے کے بعد فرسٹ امریکہ کا نعرہ دے کر پوری دنیا پر امریکہ کی برتری اور تسلط قائم کرنے کی مہم شروع کررکھی ہےڈونالڈ ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے،اس کے بعد ایران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے اور پھر درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائلوں کو تلف کرنے کے معاہدے آئی این ایف سے نکلنے کا اعلان کرکے بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنوں کے وجود کو خطرے سے دوچار کردیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے اسی کے ساتھ مختلف عالمی اداروں منجملہ عالمی عدالت انصاف کوامریکہ کے خلاف کوئی فیصلہ صادر کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی دھمکی دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی نظر میں امریکہ کے مقابلے میں دنیا کے کسی بھی عالمی ادارے اور بین الاقوامی تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسی طرح جامع ایٹمی معاہدے سے غیر قانونی طور پر نکلنے اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر بائیس اکتیس کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے بعد دوسرے ملکوں کو بھی سلامتی کونسل کی اس قرار داد کی خلاف ورزی پر مجبور کرنے کی کوشش کی ہے

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی خودسرانہ پالیسیوں اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے عالمی معاہدوں اور کنونشنوں نیز بین الاقوامی قوانین کو خطرے سے دوچار کردیا ہےہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگرینی کی جانب سے دنیا پر جنگل کے قانون کی حکمرانی کے خدشات کو اسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔

یورپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی