دہشتگردی پر شام کی فتح لبنان کی فتح ہے
چهارشنبه, ۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۳۲ ق.ظ
لبنانی سیاستدان:
نیوزنور 05نومبر/لبنان کےایک سینئر سیاستدان اور توحید پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر شام کی فتح لبنان کی فتح ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ویام وہاب‘‘نےکہاکہ دہشتگردی پر شام کی فتح لبنان کی فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر عرب جمہوریہ شام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہوتا تو آج اکثر علاقائی ممالک دہشتگردی کی لعنت سے متاثر ہوتے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان اورعرب جمہوریہ شام کے درمیان تعلقات دوستانہ تاریخی اورمستحکم ہیں اوران تعلقات کو خراب کرنے کیلئے دشمنوں کی طرف سے سازشیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور بشارالاسد کی قیادت میں کامیاب مہم تمام دنیاوی ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۵