صیہونی اسرائیل کے خلاف اتحاد اُمت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے
تحریک توحید لبنان کے سیکرٹری جنرل:
نیوزنور 04 دسمبر/لبنان کے ایک معروف عالم دین اورتحریک توحید کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی ممالک خاص کر شام،لیبیا ،عراق ،افغانستان اوریمن میں جاری بحران پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کو صیہونی اسرائیل کے خلاف متحد ہوکر صف آرا ہونا چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘ کی رپور ٹ کے مطابق تحریک توحید کے سیکٹری جنرل ’’شیخ بلال سیعد شعبان ‘‘نے مسلم ممالک میں جاری خونریزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک سے صیہونی حکومت کے خلاف صف آرا ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے شام میں مقاومت کے اہم کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اُمت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ صیہونی حکومت اوراستکباری طاقتوں کی طرف سے اسلامی ممالک میں پھیلائےفرقہ وارانہ تنازعات کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہم سب کو متحد ہوکر اسرائیلی ناجائز حکومت کے خلاف صف آرا ہونا چاہئے۔
موصوف عالم دین نے کہاکہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے مرکزی کردار نے اُمت مسلمہ کو متحد ہونے کا سبق دیا ہے۔
انہوں نے مزید اسلامی دنیا میں حزب اللہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے خلاف صف آرا ہوکر یہ ثابت کیا کہ صیہونی حکومت صرف وہم وگما ں اورکاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۴