مذهبی اشعار ایمان کی تقویت میں مؤثر ہیں
وزیر اوقاف مصر:
نیوزنور04دسمبر/ وزیر اوقاف مصر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی معاشرہ میں اسلامی اخلاق کی تقویت ضروری ہے کہا کہ ایمان کی تقویت میں مذهبی اشعار کا اہم کردار ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وزیر اوقاف مصر ’’شیخ محمد مختار جمعہ‘‘ نے کہاکہ خدا پرستی کی دعوت فقط زبان سے مخصوص نہیں ہے بلکہ رحمانی اسلام کی ترویج میں تمام راستوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔
شیخ جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم(ص) اخلاق حسنہ کے مالک تھے کہاکہ آج سے سوشل میڈیا پر اس مہم کا دنیا کے اسلامی مراکز اور اداروں کی مشارکت میں آغاز ہوگا اور آئندہ ھفتہ جمعہ تک اخلاق پیغمبر محبوب سے تمسّک کے عنوان پر اختتام پذیر ہوگا ۔
انہوں نے یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرہ میں صداقت، امانت داری اور خوش اخلاقی جیسے اخلاقی اقداروں کی توسیع اس مہم کا اہم ترین مقصد ہے اورمصر وقف بورڈ بھی اخلاقیات کی ترویج میں اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لائے گی ۔
وزیر اوقاف مصر نے اپنے بیان میں شعر گوئی اور شعر خوانی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دینی احساسات کو اُبھارنے ، تہذیب نفس و ایمان کی تقویت، اخلاقیات و انسانیت کی بنیادوں پر استوار جذبات میں استحکام لانے میں دینی و مذہبی اشعار کے بے حد اثرات ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ثقافتی سرگرمیاں محبت پر استوار ہوں اور انہیں ایمان و معنویت کی توسیع کا جذبہ رکھتے ہوئے معاشرہ میں فعال کیا جائے تو یقینا معاشرہ پر اس کے مثبت اثرات ہوں گے ۔
- ۱۸/۱۲/۰۴