ایران مخالف امریکی الزام کا مقصد عراق میں بد امنی پھیلانا ہے
عراقی سائرون سیاسی اتحاد کے رہنما:
نیوزنور04دسمبر/ عراق کے طاقتور سیاسی اتحاد سائرون کے رہنما نے ایران عراق تعلقات کو خراب کرنے کے مقصد سے امریکہ کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے طاقتور سیاسی اتحاد سائرون کے رہنما ’’ عباس عیلوی‘‘نےبرطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے اس رپورٹ کہ ایران نے عراق میں اپنے سیاسی مخالفین کو مٹانے کے لئے مخصوص ٹیم بھیجی ہےکے جواب میں کہا کہ برطانوی میڈیا کی جانب سے ایسی رپورٹ کی اشاعت ایران پر امریکی دباؤ بڑھانا اور ایران مخالف پالیسی کو ہوا دینا ہے اور اس کے علاوہ ایران عراق تعلقات کو بھی متاثر کرنا ہے۔
مقتدی صدر کی قیادت میں عراق کی سیاسی تحریک نے اس رپورٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرت ہوئے کہا کہ یہ ایک امریکی منصوبہ ہے جس کا مقصد عراق میں بدامنی پھیلانا ہے۔
انہوں نے سائرون کے اعلٰی رہنما سید مقتدی صدر کو قتل کرنے کی افواہوں سے متعلق کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں اور مقتدی صدر کی جان کو درپیش خطرہ بہت پہلے سے ہی ہے اور ایسی باتیں ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقتدی صدر کی جان کو خطرہ تھا اور ابھی بھی ہے جو زیادہ تر امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے ہے۔
ا عباس علیوی نے مزید کہا کہ امریکہ اور صہیونیوں کے جاسوس عراق میں سرگرم ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہے مقتدی صدر کو راستے سے ہٹانا۔
- ۱۸/۱۲/۰۴