نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روزنامہ رائے الیوم :

نیوزنور 04 دسمبر/عرب دنیا کے ایک مشہور روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں  امریکی ہتھیاراور موجودگی ناکامی سے دوچار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور ‘‘ کی رپور ٹ کے مطابق  مشہور عرب روزنامہ رائے الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں شام پر صیہونی حکومت کےناکام میزائل حملوں کے حوالے سے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی غیرمستحکم فوج کو شکست نصیب ہوئی ہے۔

روزنامہ کےمطابق  یمن پر آل سعود کی جارحیت اور شام پر تازہ ترین صیہونی  میزائل حملوں کی ناکامی کی وجہ سے امریکی جرنلوں کو پریشانی لاحق ہوئی ہے۔

روزنامہ نے لکھا کہ  بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ شام کو ایس 300دفاعی نظام ملنے کےبعد صیہونی حکومت نے پہلی بار شامی علاقوں پر میزائل حملے کئے اورگذشتہ اٹھارہ سالوں سےصیہونی حکومت نے 55 بار شامی علاقوں پر حملے کئے لیکن اسے ہر وقت ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

روزنامہ نے لکھا کہ صیہونی حکومت  اپنی عوام کو یہ دکھانے کی کوشش کررہی ہے کہ روس سے ایس 300 دفاعی نظام ملنے کے باوجود تل ابیب شام پر  حملہ کرنے کے اہل ہے۔

اخبار نے انصاراللہ یمن کے بیلسٹک میزائل کے مقابلے میں امریکی میزائل نظام کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ انصاراللہ یمن کے بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں امریکی میزائل نظام شکست سے دوچار ہوا ہے۔

روزنامہ کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جارحیت کہ جسے امریکی انٹلی جنس ، لاجسٹک  حمایت اورامریکی ہتھیاروں کی بڑی کھیپ  بھی دستیاب تھی انصاراللہ یمن کےسامنے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہے۔

روزنامہ نے مزیدلکھا کہ امریکی ہتھیار صرف ایسے حالات میں ہی مؤثر ثابت ہوتے ہیں جہاں پر دوسروں کے پاس ہتھیار موجود نہ ہو یا وہ فوجی سازوسامان سے لیس نہ ہو۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی