پومپیو کے ایران مخالف دعوے مضحکہ خیز ہیں
ہواڈ یونیورسٹی کے اُستاد :
نیوز نور 23 مئی /ہوارڈ یونیورسٹی کے ایک اُستاد نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران کے مخالف الزامات کو مسترد اورتہران سے 12 مطالبات کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ پومپیو نے اسلامی جمہوریہ سے میکسکو دیوار کےاخراجات پورے کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں’’سلیفن والٹ ‘‘نےمریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران کے مخالف الزامات کو مسترد اورتہران سے 12 مطالبات کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ پومپیو نے اسلامی جمہوریہ سے میکسکو دیوار کےاخراجات پورے کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اپنی ٹیم میں انہی لوگوں کو شامل کررہے ہیں جن میں عالمی سیاست کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
پیر کے روز نئے امریکی وزیر خارجہ پومپیونے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو روکنے اوراسکے جوہری اورمیزائل پروگرام کو محدود کرنے کیلئے اقتصادی دباؤ اورسخت ترین پابندیاں عائد کرنے جارہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پومپیو کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پومپیو کے الزامات سابقہ امریکی انتظامیہ کا تسلسل ہے ۔
ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرنی نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران مخالف دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایران جوہری معاہدہ اوراسکی مسلسل حمایت بین الاقوامی سفارتکاری کی ایک اہم کامیابی ہے ۔
- ۱۸/۰۵/۲۳