تیونسی قوم صیہونیوں کی حامی عرب حکومتوں کے سامنے کبھی سرنڈر نہیں کرےگی
سابق تیونسی صدر:
نیوزنور 03نومبر/تیونس کے سابق صدر نے متحد عرب امارات اورسعود ی عرب پر داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ تیونسی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے بعض سیاسی گروہوں وشخصیات کی مالی معاونت کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بیان میں ’’منصف المرزوقی‘‘نے متحد عرب امارات اورسعود ی عرب پر داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ تیونسی انتخابات پراثر انداز ہونے کیلئے بعض سیاسی گروہوں وشخصیات کی مالی معاونت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب وہ تیونس کے صدر تھے اس وقت دونوں ممالک نے سابق مصری صدر مرسی کی طرح انہیں بھی اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کی۔
انہوں نے محمد بن سلمان کے دورے پر تیونسی عوام کے وسیع پیما نے پر مظاہروں پر تیونسی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم کبھی بھی یمنی بچوں وخواتین کے قاتلوں کے سامنے سرنڈر کرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بن سلمان کے خلاف تیونسی عوام کے وسیع مظاہروں سے عرب حکومتوں کو یہ پیغام ملا ہے کہ وہ پیٹروڈالرز کے ذریعے تیونسی قوم کو کبھی خرید نہیں سکتے۔
انہوں نے کہاکہ تیونسی رژیم آئندہ انتخابات میں عوام کے مطالبات کو نظرانداز کرنے کی بھاری قیمت چکائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ اگر میں تیونس کا صدر ہوتاتو میں کبھی بھی بن سلمان کا استقبال نہیں کرتا۔
انہوں نے یمنی عوام پر سعودی عرب کی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ان حملوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ۔
- ۱۸/۱۲/۰۳