نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سینئر لبنانی سیاسی تجزیہ کار:

نیوزنور 03نومبر/لبنان کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی بعض عرب حکومتوں کی کوششوں کا مقصد نام نہاد سنچری ڈیل کے نفاذ کی راہ کو ہموار کرنا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’تلات اتریسی‘‘نےکہاکہ اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی بعض عرب حکومتوں کی کوششوں کا مقصد نام نہاد سنچری ڈیل کے نفاذ کی راہ کو ہموار کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ،اسرائیل اوراس کے بعض عرب اتحادی نام نہاد سنچری ڈیل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کیلئے حذف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  اس نام نہاد سنچری ڈیل کے ذریعے  امریکہ مقدس القدس شہر پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسئلے کو حذف کرنے اورفلسطین کے حقوق کو  مکمل طورپر پامال کرنے کے مقصد سے سنچری ڈیل سے موسوم ٹرمپ کے سازشی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے امریکی واسرائیلی وفود عرب ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے  اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ سے جدا کرنے کی غرض سے کی جانے والی کوششوں سے دشمنوں کو سنچری ڈیل جیسے  ناپاک منصوبوں کو آگے بڑھانے کی شہ ملی ہے تاکہ فلسطین کے معاملے کو ہمیشہ کیلئے نابود کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کا سنچری ڈیل منصوبہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی