نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسلامی تعاون تنظیم:

 نیوزنور03دسمبر/ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیر اہتمام خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اسلامی ثقافتی کانفرنس میں مقبوضہ بیت المقدس کو عالم اسلام کا دائمی ثقافتی دارالخلافہ قرار دیا گیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مسلمان ممالک کے وزراء ثقافت کے منامہ میں خصوصی اجلاس میں بیت المقدس کی ثقافت اور تہذیب کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بیت المقدس کو اسلامی ثقافتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب میں او آئی سی کی سائنسی وثقافتی کمیٹی آئسیسکو کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز التویجری نے کہا کہ القدس کو صہیونی ریاست کی منظم تہذیبی اور ثقافتی یلغار کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کی اسلامی تہذیب وثقافت کی علامات مٹا رہا ہے۔

موصوف ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص او آئی سی کے ارکان ممالک کو القدس کی تہذیب وثقافت کےتحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کو اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار دینا اہم پیش رفت اور القدس کے حوالے سے او آئی سی کے فیصلوں کا حصہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی