نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شام پر اسرائیلی فوج کا حملہ ننگی جارحیت ہے

دوشنبه, ۳ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۱:۳۸ ب.ظ


حماس کے سیاسی شعبے کے رکن :

 نیوزنور03دسمبر/ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن نے شام پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ’’خلیل الحیہ ‘‘نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن بار بار سرزمین شام کی خود مختاری پر حملے کر رہا ہےکیونکہ اسرائیل خود کو عالمی قوانین سے بالا تر سمجھتا ہےاور یہی وجہ ہے کہ آئے روز صہیونی فوج شام پر فضائی حملے کرتی ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ شام پر اسرائیلی فوجی حملے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں عالمی برادری کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ صہیونی ریاست کی وجہ سے پورے خطے کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن فلسطینی قوم پر روزانہ کی بنیاد پر حملہ آور ہےاور عالمی برادری کو صہیونی ریاست کے جرائم اور پڑوسی ملکوں کی خود مختاری کو پامال کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

خلیل الحیہ نےمزید کہا کہ عرب اور مسلمان ممالک کو مل کر صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا اور صہیونیوں کو جارحیت سے روکنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی