ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے
سرگر م انسانی حقوق کارکن:
نیوزنور 03نومبر/امریکہ کے ایک سرگرم انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کا سعودی جنگی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے پر اسرار باعث شرم ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’ڈیوڈ ولیم ‘‘نے کہاکہ یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کا سعودی جنگی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے پر اسرار باعث شرم ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی جنگی اتحاد کے باعث آج دسیوں لاکھ یمنیوں کو قحط کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے امریکہ سعودی عرب کےساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو ترجیح دے رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔