نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


کیتھ پرسٹن:

نیوزنور 03نومبر/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر اور اٹیک دی سسٹم ڈاٹ اوآر جی کےمدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان امریکہ کیلئے شرم کا باعث ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ  ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے سے ہچکچارہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’کیتھ پرسٹن‘‘نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان امریکہ کیلئے شرم کا باعث ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ  ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے سے ہچکچارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حقیقت میں غاصب صیہونی رژیم واشنگٹن اورریاض کے درمیان موجود شیطانی اتحاد کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی ذرائع ابلاغ نے جمال خاشقچی کے قتل کو  اپنے مفادات پر حملے کے مترادف سمجھا اور اس لئے دوماہ گذرنے کے بعد بھی وہ جمال خاشقچی کے مسئلے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی میڈیا کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف جوابی حملے کےباعث یمن میں آل سعود کے جرائم پر بھی پردہ اُٹھانے کا باعث بنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے میڈیا کےساتھ گفتگو میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کو بچانے میں سعودی عرب نے اہم کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر سعودی عرب نے خطے میں ہماری مدد نہ کی ہوتی تو خطے میں ہمارا کوئی بڑا فوجی اڈہ بھی نہیں ہوتا۔

ٹرمپ نے اعتراف کیاکہ سعودی عرب کے بغیر اسرائیل کا وجود ناممکن ہے اگر سعودی عرب تعاون نہ کرتا تو آج اسرائیل بڑی مصیبت میں ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ پس پردہ سعودی عرب اوراسرائیل کے مابین کئی سالوں سے روابط قائم ہیں اور اسرائیل کے مقابلے میں اسلامی مقاومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی جس میں ناکامی کے بعد اب سعودی عرب اسرائیل کو گوشہ نشینی سے نکالنے کیلئے امریکہ کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی