بن سلمان سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں
ایمنسٹی انٹرنیشنل:
نیوزنور01دسمبر/ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ارجنٹینا میں عالمی رہنماؤں کی ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ بن سلمان سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ارجنٹینا میں عالمی رہنماؤں کی ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بن سلمان سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔
مذکورہ انسانی حقوق تنظیم نے کہاکہ محمد بن سلمان نے یمن کے نہتے عربوں کا خون بہا کر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں بھی ولیعہد محمد بن سلمان آشکارا طور پر ملوث ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ عالمی رہنماؤں کی ملاقات شرم آور ہے۔