اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا
اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا
نیوزنور01دسمبر/حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
حزب اللہ لبنان نے اس پیغام میں اسرائیل کو انتباہ جاری رکتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف فوجی حملے کی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے سخت پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
اس ویڈیو میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے اقتباس میں بھی کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کسی فوجی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی اور ایٹمی ٹھکانوں کو دکھایا گیا ہے جنہیں حزب اللہ کے اہلکار دفاعی کارروائی میں نشانہ بناسکتے ہیں۔