روس امریکی پابندیوں کے خلاف کامیاب رہا ہے
روس:
نیوزنور01دسمبر/روسی وزارت خزانہ کے بیرونی حد بندی واچ ڈیپارٹمنٹ کے قائمقام سربراہ نےکہا ہے کہ مائکرو اکانومک تدابیر کی بدولت ہم نے امریکہ کی اس ملک پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد میں کامیابی حاصل کی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق دیمتری تیموفے یف نے دارالحکومت ماسکو میں "پابندیاں اور روس کیا لامتناہی طور پر جاری رہیں گی"نامی کانفرس میں امریکی پابندیوں کے روسی معیشت پر اثرات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مائیکرواکانومک تدابیر کے ذریعے پابندیوں کے خلاف کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے اندرونی و بیرونی قرضے نچلی سطح پر ہیں اور ان میں گراوٹ کا عمل جاری ہے ہم روسی مالی شعبے کے بیرونی ذرائعوں سے ممکنہ حد تک آزادانہ طور پر حرکت کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی پرا نی اور نئی پابندیوں کے پیش نظر ہمارے اقدامات جاری ہیں اورہم ہر طرح کے سنیارو کے خلاف تیار ہیں۔