نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صیہونی فوجی جنرل:

 نیوزنور01دسمبر/ایک صیہونی فوجی جنرل نے لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت  کی بڑھتی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین کاکوئی بھی علاقہ اب محفوظ نہیں ہے۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ تامیریدعی‘‘نے لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت  کی بڑھتی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین کاکوئی بھی علاقہ اب محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ سال  اسرائیل کیلئے اس لئے مشکل ہے کیونکہ غاصب اسرائیل کو مختلف محاذوں پر بڑے چلینجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لبنان کی تحریک مقاومت حزب اللہ کے پاس آج  ایسے جدید اور طویل دوری تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جن سے مقبوضہ فلسطین کے ہر علاقے کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ادھرایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اسرائیل کے ہرعلاقے تک پہنچ سکتے ہیں اور نہایت مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اخبار یدیعوت نے دعویٰ  کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں شام کی سرزمین تک حزب اللہ کی رسائی ہوگی جس سے اسرائیلی فوج کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ میں اسرائیل کے کم از کم 2000 فوجی زخمی یا ہلاک ہونگے۔

اسرائیلی روزنامہ یدیعوت نے لکھاکہ اب حزب اللہ جنگ کے پہلے ہی دن میں 4 ہزار سے زائد خطرناک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی