عالمی طاقتیں آل سعود ، آل خلیفہ اور صہیونی غاصب حکومت کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ:
نیوزنور01دسمبر/مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ نے کہاہے کہ وحدت کانفرنس میں مختلف کمیشن قائم کیے گئے جن کا مقصد فلسطین اور یمن کی عوام کی حمایت کرنا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا تھا تاکہ ان مظلوموں کی صدا کو دنیا تک پہچایا جاسکے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ ’’ عفت شریعتی‘‘نے کہاکہ وحدت کانفرنس کا محور فلسطین اور قدس کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔
انہوں نے کہاکہ وحدت کانفرنس میں یمن ، فلسطین ، عراق، افغانستان اور شام کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھائی گئی اور جس پر دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکے داروں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور آل سعود ، آل خلیفہ اور صہیونی غاصب حکومت کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت عالم اسلام میں امن و امان اور مسلمانوں کے حقوق کا علم بردار ہے اور انشاء اللہ ہم جلد ہی فلسطینی اور یمنی عوام کی آزادی دیکھیں گے اور مظلوم مسلمانوں کو ان کے کھوئے حقوق واپس دیے جائیں گے۔