خاشقچی کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے
برطانوی وزیر اعظم:
نیوزنور01دسمبر/برطانوی وزیراعظم نے کہاہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کی شفاف تحقیقات اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم’’ تھریسامے‘‘ نے کہاکہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کی شفاف تحقیقات اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بیونس آئرس آمد سے قبل طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن کے مسئلے پر گفتگو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیںان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں انسانی صورت حال پر گہری تشویش ہےاوریمن کا طویل المدتی حل سیاسی مذاکرات میں ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جی 20 کے اجلاس میں سخت خفت اور بدنامی کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے ولی عہدکو خاشقچی اور یمنی بچوں کا قاتل سمجھا جاتا ہے۔