امریکہ اور اسرائیل استقامت کے مقابلے میں ناامید ہوچکے ہیں
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن:
نیوزنور01دسمبر/ انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہاہےکہ امریکہ اور اسرائیل استقامت کے مقابلے میں ناامید ہوچکے ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن ’’ابراھیم محمد الدیلمی‘‘ نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل استقامت کے مقابلے میں ناامید ہوچکے ہیں
انہوں نے کہاکہ اگر یمن میں امریکی مداخلت نہیں ہوتی تو سعودی عرب 4 ماہ سے زیادہ دوام نہیں لا سکتا تھا اور یمن کے مختلف حصوں میں جنگ نہیں پھیلتی اور ہزاروں یمن خواتین اور بچے شہید نا ہوتے۔
انہوں نے کہاکہ وحدت کانفرنس خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی موثر ہےاوراس وقت اسلامی ممالک امن و امان کی مشکل سے دوچار ہیں اور حال ہی میں اسلامی ممالک نے داعش جیسے ناسور کا سامنا کیا ہے جو امریکہ اور سعودی عرب کی پیداوار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ اور اسرائیل استقامت کے سامنے ضعیف اور کمزور ہوچکے ہیں اور ان کے ساتھی سعودی عرب اور امارات بھی ان کے ساتھ ہی اپنے اختتام کو پہچیں گے۔