نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


خطیب جمعہ تہران:

 نیوزنور01دسمبر/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ دشمن کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی طاقت و توانائی کو زیادہ سے زیادہ بڑھائے جانے کی ضرورت ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق خطیب جمعہ تہران ’’ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسین ابوترابی فرد ‘‘نے ایرانی فوج کے یوم بحریہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی طاقت و توانائی کو زیادہ سے زیادہ بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسین ابوترابی فرد نے بیس سے چھبیس نومبر تک منائے جانے والے ہفتہ بسیج کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، شام، یمن، فلسطین، لبنان اور پورے عالم اسلام میں عوامی رضاکار فورس بسیج استکباری طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے اور استکبار و تسلط پسندانہ نظام کو اسی عوامی رضاکار فورس بسیج سے ہمیشہ طمانچہ کھانا پڑا ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دین اسلام اتحاد و یکجہتی کا دین ہے کہا کہ ولایت فقیہ کے زیرسایہ کہ جس کی ضرورت کے بارے میں دنیا کے سارے مسلمان اتفاق رائے رکھتے ہیں، عزت بخش اور قابل فخر اتحاد کی راہ ہموار پائی جاتی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسین ابوترابی فرد نے فلسطینیوں کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت کے نتیجے میں صیہونی حکومت کو نہ صرف شکست بلکہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی