آزاد فلسطینی ریاست پائیدارامن کیلئےضروری ہے
شنبه, ۱ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۴ ب.ظ
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب:
نیوزنور01دسمبر/اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابقاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب’’ ملیحہ لودھی ‘‘نے مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اقوامِ عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فوراً شامی علاقے جولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ عرب علاقےخالی کرنےہوں گےاور1967 کی جغرافیائی حد بندی پر قائم آزاد فلسطینی ریاست پائیدارامن کیلئےضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرقی بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چند ممالک کی منفی پالیسیوں نےخطے کو مزیدغیر مستحکم کردیاہے۔