نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سعودی عرب میں بغاوت کا خطرہ

شنبه, ۱ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۱ ب.ظ


رپورٹ:

 نیوزنور01دسمبرایک رپورٹ کے مطابق/ ملک بدر کیے گئے شہزادے کی طرف سے ممکنہ بغاوت کے پیش نظر سعودی عرب کے ولی عہد نے ریاض کا کنٹرول فوج کے حوالے کر دیا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بیشتر سعودی فوجیوں کو دارالحکومت ریاض میں منتقل کر دیا ہےاوراس اقدام کی وجہ حکومت مخالف شہزادے خالد بن فرحان السعود کی جانب سے لگائی گئی دھمکی کو قرار دیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اماراتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں حکومت مخالف شہزادے خالد بن فرحان السعود نے شاہی خاندان میں سے اپوزیشن کو متحرک کرکے محمد بن سلمان کی حکومت کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔

جرمنی میں جلا وطن شہزادے نے کہا کہ محمد بن سلمان کا انداز حکومت جاہلانہ اور متکبرانہ ہے اس کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ ستمبر میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد مختلف حلقوں سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اس میں سعودی ولی عہد کس حد تک ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمنےان نے گزشتہ ولی عہد 57 سالہ شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 31 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا نیا ولی عہد مقرر کرکے شہزادہ محمد بن نائف کو وزیرِ داخلہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان پر چند ماہ قبل حملہ بھی ہوا تھا اور وہ اس میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

سعودیہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی