عراق کی اسلامی مقاومت پر پابندی امریکہ کی شکست کی علامت ہے
نجف اشرف کے خطیب جمعہ:
نیوزنور01دسمبر/عراق کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اورمقدس شہرہ نجف کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ اس حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے کہ سعودی عرب عرا ق میں دہشتگردوں کی حمایت کررہاہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’سید صدروالدین قوبانچی‘‘نے کہاکہ امریکہ اس حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے کہ سعودی عرب عرا ق میں دہشتگردوں کی حمایت کررہاہے۔
انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے عراقی مقاومتی تحریک کے خلاف اقدام اور ایران پر بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہوئےےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی خودمختاری کا دفاع کرنے اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کونابود کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی ایوان نمائندگان کا حالیہ فیصلہ عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت اور امریکہ کی شکست کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایہ ایسی حالت میں ہے جب امریکہ عراق میں سعودی عرب کی تخریبی کاروائیوں پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراق کی عوامی رضاکارفورسز او ردیگر جماعتیں ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔