نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسٹیفن لینڈ مین:

نیوزنور01دسمبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق  واشنگٹن انتظامیہ اس بات سے واقف ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ جنگ امریکہ کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق  ریاست شکاگو کے مصنف ،ریڈیو میزبان وتجزیہ کار ’’اسٹیفن لینڈمین ‘‘نے امریکی وزات خارجہ  کے ایران مخالف ایکشن گروپ کے سربراہ برین ہوک کےبیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی ہر زہ سرائی کوئی نئی بات نہیں ہے  ہوک کا ایران مخالف حالیہ بیان  ایرانی عوام کےساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی دشمنی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کےبعد سے ہی امریکہ ایران کا سب سے بڑا دشمن رہا ہے ۔

تجزیہ نگار نےکہاکہ میرا یہ ماننا ہے کہ موجودہ ٹرمپ رژیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دباؤ ڈالنے کیلئے تمام تر حربے آزمائے ہیں تاہم یہ تمام حربےناکامی سے دوچار ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں امریکہ کی  ہر سازش کو ناکام کرنےکی صلاحیت موجودہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ٹرمپ  امریکہ کے صدر ہیں تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی تصادم کے امکانات کو خارج نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کی کسی بھی جنگ میں یقینی طورپر روس بھی کود پڑے گا اور امریکہ کیلئے حالات مزید خراب ہونگے۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی