صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے پیٹروڈالر کے بدلے امریکہ کی ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے
ایڈورڈ کوریگن :
نیوزنور30نومبر/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقچی کے قتل کیس میں بن سلمان کو نجات دلانے کی امریکی صدر کی کوششوں سے ان کی ساکھ داغدار ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ایڈورڈ کوریگن ‘‘نے کہاکہ صحافی جمال خاشقچی کے قتل کیس میں بن سلمان کو نجات دلانے کی امریکی صدر کی کوششوں سے ان کی ساکھ داغدار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ بن سلمان کی حمایت کرکے اصل میں عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مسخ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ابھی واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ کے اتحادیوں کی طرف سے انسانیت سوز جرائم پر واشنگٹن انتظامیہ نے دوغلامعیار اپنایا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے پیٹروڈالر کے بدلے امریکہ کی ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے۔
ادھر ترکی کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے میں صحیح طریقے سے تعاون نہیں کیا تو اس کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروائی جائے گی ۔
در ایں اثنا میڈل ایسٹ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک ترک عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو پیغام بھیج کر درخواست کی ہے کہ خاشقچی قتل کیس کو محترمانہ طریقے سے بند کر دیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق بن سلمان نے پیشکش کی ہے کہ اس کیس کو بند کرنے کے عوض میں ترکی اور سعودی عرب کے سبھی اختلافات ترکی کے حق میں ختم ہو جائیں گے۔
- ۱۸/۱۱/۳۰