نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نائیجیریائی مسلح فوج کے سربراہ:

 نیوزنور30نومبر/ نائیجیریائی مسلح فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشتگردگروہ بوکو حرام کی طرف سے فوجی اڈوں پرکئے گئے حملوں میں 39 فوجی ہلاک اور 43 زخمی ہو گئےہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریائی مسلح فوج کے سربراہ ’’ تُکُر یوسف بوراتائی ‘‘نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشتگرد گرو ہ بوکو حرام کی طرف سے فوجی اڈوں پرکئے گئے حملوں میں 39 فوجی ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے ہیں۔

مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں صوبہ بورنو سے منسلک علاقوں کوکاوا، نگوشے،  کاریتو اور گاجیرمان میں 4 فوجی اڈوں پر حملے کئے گئے حملوں میں 16 فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے جبکہ حملوں کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں 23 فوجی ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے ہیں۔

بوراتائی نے کہا کہ فوجی اڈوں پر حملوں میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق حملوں میں 100 سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے آغاز سے بوکو حرام گروہ  دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہا ہے اور 2009 سے اس کے اجتماعی تشدد کے اقدامات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی