نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی تجزیہ کار:

نیوزنور30نومبر/شام کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ادلب میں حالیہ کیمیائی حملے سے  ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ  امریکہ نے شام میں اپنے ناپاک مقاصد کی حصولی کی کوششوں کو ترک نہیں کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’صالح الحشوتی ‘‘نے کہاکہ ادلب میں حالیہ کیمیائی حملے سے  ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ  امریکہ نے شام میں اپنے ناپاک مقاصد کی حصولی کی کوششوں کو ترک نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کی علاقے میں ایک اسٹریٹجک پوزیشن ہے اس لئے امریکہ  اتنی آسانی سے اس ملک سے نکلنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دریائے عرفات کے مشرق میں امریکی افواج کی موجودگی پوری طرح غیر قانونی ہے  اوروہ مسلسل اس علاقے میں  اپنی موجودگی کو مستحکم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن مسلسل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور جبہت النصرہ کی حمایت کرکے انہیں انٹلی جنس فراہم کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے شام میں ایران کے کردار سے متعلق امریکہ کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی صورتحال مستحکم کرنے میں اہم کردارادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر خطے کو غیر مستحکم  کرنے کے الزامات عائد کرکے علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی