ایران نہیں بلکہ 15ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئے خطرہ ہیں
ترک صدر:
نیوزنور22مئی/ ترکی کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ15ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر ’’رجب طیب اردوغان ‘‘نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ دنیا میں موجود 15 ہزار ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دھونس جماتے ہیں اور دوسروں کو دھمکی دیتے ہیں کیا وہ دنیا کے لئے خطرہ نہیں ہیں؟ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دوسروں کو کیوں دھمکی دیتے ہیں؟
موصوف صدر نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ کی دھمکی دیتے ہیں وہ دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور عالمی برادری کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ترک صدر نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے پر بھی تاکید کی۔
انہوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے علاوہ پانچ ممالک کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا عزم مثبت قدم ہے۔
رجب طیب اردوغان نےمزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بیانات کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ امریکہ جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتا ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۲