مشرق وسطیٰ میں اپنی کھوئی طاقت کو بحال کرنے کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل:

نیوزنور30نومبر/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے مشرق وسطیٰ میں اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو بحال کرنے کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں لبنانی طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب میں حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نے کہاکہ سعودی عرب کے تعاون سے مشرق وسطیٰ میں اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو بحال کرنے کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے مشرق وسطیٰ علاقے میں اپنے اثرورسوخ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے علاقے میں امریکہ کی تخریب کاروایوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ علاقائی استحکام اور اپنے ملک کے اسٹریٹجک مفادات کے بہانے آل سعود رژیم کو یمنی عوام کا قتل عام کرنے کیلئے ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایسی حالت میں ہے جب امریکہ اوراسرائیل کو ۲۰۰۶ میں اور حال ہی میں غزہ میں ایک مختصر مدت میں شکست ہوئی ہے۔
- ۱۸/۱۱/۳۰