نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مفتی اعظم فلسطین:

 نیوزنور30نومبر/ فلسطین کے مفتی اعظم نے وادی اردن میں محکمہ اوقاف کے زیرانتظام ایک عیسائی گرجا گھر کی ملکیتی اراضی غصب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مفتی اعظم ’’الشیخ محمد حسین‘‘نے کہا کہ فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی میں صہیونی ریاست کے ساتھ امریکہ بھی برابر کا قصور وار ہے کیونکہ صہیونی ریاست کو کھلے عام امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی امریکہ اور صہیونیوں کی مشترکہ قذاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ اور اسرائیل مل کر فلسطینی قوم کے وجود کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ارض فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور یہودیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ اسی شرمناک مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی میں امریکہ کو برابر کا قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اسرائیل کی طرف داری کرکےفلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے میں صہیونیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

الشیخ محمد حسین نےمزید کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی کھل کر حمایت کررہے ہیں اورامریکہ کی صہیونیت نوازی فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی