غیر مؤثر فوجی حکمت عملی سےافغانستان امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا
امریکی سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنور30نومبر/ ایک امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ افغانستان امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیاسی تجزیہ کار اور لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق رکن’’ روڈنے مارٹن‘‘ نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹریومیں کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ افغانستان امریکی فوجیوں کا ہی قبرستان بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ نے برطانیہ اور سویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ جانتے ہیں کہ امریکہ نے طالبان کو تخلیق کیا جیسا انہوں نے داعش کو پیدا کیا۔
روڈنے مارٹن نے مزید کہا کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی افغانستان میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۳۰