نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی نیول چیف:

 نیوزنور30نومبر/اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے آبنائے ہرمز کو عالمی توانائی کے لئے ایک اہم گیٹ وے قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران ہرگز یہاں کسی کو شرانگیزی کی اجازت نہیں دے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل ’’حسین خانزادی‘‘ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اس لئے اسٹریٹجک پوزیشن کی حامل ہے کیونکہ یہاں سے روزانہ 17 ملین بیرل تیل باہر بھیجا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود آبنائے ہرمز میں سرگرمیوں کو منظم اور بھرپورانداز میں برقرار رکھا ہوا ہے اور کسی کو یہاں شرانگیزی اور مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امیرالبحر خانزادی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی بحریہ بھرپور طاقت اور ثابت قدمی کے ساتھ آبنائے ہرمز میں کھڑی ہےایران کی سمندری حدود میں شامل آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان دنیا کے سب سے پُرامن سمندری علاقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران بھی ہمارے پاس پرانے سازومان اور وسائل ہونے کے باوجود ہم نے 10 ہزار سے زائد تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکورٹی فراہم کی۔

ایرانی نیول چیف نے مزید کہاکہ آج ایرانی بحریہ پیسفک اور آزاد پانیوں میں ایک طاقتور فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے جبکہ گزشتہ سالوں میں ایران نے 57 بار اپنے بحری بیڑوں کو سمندر میں بھیجا جس کا اصل مقصد سمندری قزاقوں سے نمٹنا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی