نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سنی شیعہ مشترکہ محافل سے دوریاں ختم کر سکتے ہیں

پنجشنبه, ۲۹ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۰۳ ب.ظ


تحریک بیداری اُمت مصطفی کے سربراہ :

نیو نور29نومبر/ تحریک بیداری اُمت مصطفی  پاکستان کے سربراہ نے کہا ہےکہ ہم ایک خدا، ایک رسول، ایک کتاب ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں اگر ہم صرف ان چاروں (اللہ، رسول، کتاب، قبلہ) پر متحد ہو جائیں اور متنازع امور کو زیر بحث نہ لائیں تو استعماری سازشیں ناکام ہو سکتی ہیں اور اس مقصد کیلئے ہر شخص کو انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

 عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن صادقین کے موقع پر تحریک بیداری اُمت مصطفی  پاکستان کے سربراہ’’حجت الاسلام سید جواد نقوی‘‘نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتااور سنی شیعہ مشترکہ محافل سے دوریاں ختم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے وحدت کے ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے فرقوں کے درمیان مشترکات کو فروغ دیا جائے جس کیلئے توحید، نبوت، قبلہ اور قرآن مجید بہترین مثالیں موجود ہیں۔

موصوف سربراہ  نے کہا کہ استعمار کی کوشش ہے کہ مسلم امہ کو منتشر کر دیا جائےیہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو پہلے فرقوں میں تقسیم کیا گیا، پھر فرقوں کے اندر گروہ بنائے گئے، یعنی تقسیم در تقسیم کا عمل کرکے اُمت کا شیرازہ بکھیرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک خدا، ایک رسول، ایک کتاب ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں اگر ہم صرف ان چاروں (اللہ، رسول، کتاب، قبلہ) پر متحد ہو جائیں اور متنازع امور کو زیر بحث نہ لائیں تو استعماری سازشین ناکام ہو سکتی ہیں اوراس مقصد کیلئے ہر شخص کو انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام  سید جواد نقوی نےمزید کہا کہ اتحاد اُمت کیلئے علماء بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں علماء اپنے اپنے پیروکاروں کو وحدت کا درس دیں تو اُمت متحد ہو سکتی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی