ایران نےاسرائیل کےوحشیانہ مظالم کےخلاف فلسطینی عوام کی استقامت اور پائداری کی حمایت کرکےفلسطینی عوام کےحوصلوں کومزید بلند کیا
تحریک مقاومت حماس:
نیو نور29نومبر/ فلسطینی تحریک مقاومت حماس نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس مؤقف اور فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی تعریف اور اس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک مقاومت ’’ حماس‘‘ نے اپنے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس مؤقف اور فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی تعریف اور اس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اعلامیہ قرائت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی استقامت اور پائداری کی حمایت کرکے فلسطینی عوام کے حوصلوں کومزید بلند کیا ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں وطن واپسی پر مبنی ریلیوں میں ہونے والے فلسطینی شہیدوں اور زخمیوں کے ساتھ ایران کی ہمدردی اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے سلسلے میں ایرانی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے اور عرب ممالک کو بھی ایران کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت کرنی چاہیے۔
بیان میں عالم اسلام پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔
واضح رہے کہ ایران نے منگل کے دن غزہ میں وطن واپسی کی ریلیوں کے شہداء اور زخمیوں کی مکمل مالی مدد کرنے اور انہیں مکمل طور پر علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
- ۱۸/۱۱/۲۹