نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رہبر معظم انقلاب اسلامی :

 نیو نور29نومبر/ رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے ملک کی مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آمادگی اور صلاحیت کو ہر ممکن حد تک بڑھائیں تا کہ دشمن ایران کی بہادر قوم کے خلاف دھمکی دینے کی بھی جراءت نہ کرسکے۔

 عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب  اسلامی’’ حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای‘‘نے تہران میں بحریہ کے سربراہ، کمانڈرز اور سنیئر افسروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے ملک کی مسلح افواج پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آمادگی اور صلاحیت کو ہر ممکن حد تک بڑھائیں تا کہ دشمن ایران کی بہادر قوم کے خلاف دھمکی دینے کی بھی جراءت نہ کرسکے۔

آپ نے فرمایا کہ ملک کی مسلح افواج سرگرمیوں اور اپنی قابلیت میں اضافہ کریں جس کا مقصد قوم کے خلاف دشمنوں کی دیدہ دلیری کا خاتمہ کرنا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ نوجوان نسل کی قابلیت کا استعمال، ایماندار اور پُرعزم جوانوں کے ذریعے مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے لہذا مسلح افواج کے تمام شعبوں میں پُرعزم اور ایماندار جوانوں کو ترجیح دی جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے وطن عزیز ایران کے مقابلے میں دشمنوں کی محاذ آرائی اور بعض حریف ممالک کی صف بندی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس حقیقت کے پیش نظر ہمیں پسماندگی کا ازالہ کرتے ہوئے ملک کے تمام شعبوں میں غیرمعمولی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد فوج کی ترقی بالخصوص بحریہ کی کامیاباں حیرت انگیز اور قابل قدر ہیں بحریہ میں موجودہ قیادت اور فورس اپنی قابلیت اور کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ دوسری جانب نئے بحری جہاز سہند اور غدیر و فاتح جیسے نئے آبدوزوں کی شمولیت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ایرانی بحریہ مستقبل میں کامیابی کی منزلوں کو یکے بعد دیگر پار کرے گی۔

آپ نے فرمایا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت اور وطن کی ناقابل تسخیر دفاعی قابلیت سے خوفزدہ ہے۔

امام خامنہ ای نے مزیدفرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی کے خلاف جنگ کے آغاز کا ہرگز نہیں سوچتا مگر ہم اپنی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے تا کہ دشمن نہ صرف ایران پر جارحیت کرنے سے خوف میں رہے بلکہ ایرانی مسلح افواج کی ہمہ وقت آمادگی کی بدولت ایرانی قوم کو درپیش ممکنہ خطرات کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی