اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل :

نیو نور29نومبر/ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ’’انتونیو گوٹریس‘‘ نےفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تئیں اپنے عزائم سے پیچھے نہیں ہٹےگا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا کہ آئیے ہم فلسطینی عوام کے حقوق کو دلانے اور فلسطینی اور اسرائیلی لوگوں کے لئے مساوات، امن، انصاف، سلامتی اورپر وقار مستقبل بنانے کیلئے اپنی وابستگی کی تصدیق کریں۔
واضحر ہے کہ ہر سال 29 نومبر کوفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۹