فلسطینی تحریک مقاومت حماس کی غاصب صیہونی رژیم پر حالیہ فتح پوری مسلم اُمہ کیلئے باعث افتخار ہے
تحریک النجباء کے سیکٹری جنرل :
نیوزنور 29نومبر/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجباء کے سیکٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شکست دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ اکرم القابی‘‘نےکہاکہ اسلامی اتحاد نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردگروہ داعش امریکہ وصیہونی رژیم کا ایک ایسا خالص پروجیکٹ تھا جس کا مقصد علاقے کو تقسیم کرنا تھا لیکن اسلامی اتحاد کی بدولت اس خطرناک منصوبے کو ناکام کیاگیا۔
انہوں نے صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کا زرہ زرہ فلسطینیوں کا ہے اورصیہونیوں کا اس تاریخی سرزمین پرکوئی دعویٰ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے صیہونی رژیم مغربی حمایت سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی تحریک مقاومت حماس کی غاصب صیہونی رژیم پر حالیہ فتح پوری مسلم اُمہ کیلئے باعث افتخار ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۹