نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


علمائے فلسطین:

نیوزنور 29نومبر/علمائے فلسطین نے بعض علاقائی رجعتی حکومتوں کی طرف سے غاصب صیہونی رژیم کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس کی قابض رژیم کےساتھ تعلقات کی بحالی اُمت اسلامیہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق علمائے فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایسے وقت میں جب فلسطینی قوم مقبوضہ علاقوں کوصیہونی قبضے سے  آزاد کرانےاورمقدس مقامات کا دفاع کرنے کیلئے جہادمیں مصروف ہیں بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیلی دشمن کےساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششیں اُمت اسلامیہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہیں ۔

بیان میں کہاگیا کہ اسلامی اور عرب علمائے کرام ۱۹۳۵ء سے ہی اسرائیل کےساتھ تعلقات ممنوع قراردینے سےمتعلق فتوے جاری کرتے آرہے ہیں۔

فلسطینی علمائے کرام نے اپنے بیان میں عرب حکومتوں سے اسرائیل کےساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں  فلسطین اورقدس کی حمایت میں کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بیان میں عرب حکومتوں سے مخاطب ہوکر کہاگیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ماڈل بناکر فلسطینی قوم کی حمایت میں کھڑے ہوجائیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی