یمن سے فوجیں نکالنے کے سوڈان کے فیصلے سے آل سعود سیخ پا
العربی الجدید :
نیوزنور 29نومبر/ایک موخر عرب روزنامہ نے اپنے ادارے میں لکھا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی جنگی اتحاد سے نکلنے کے سوڈان کے فیصلے کے بعد ریاض اورخارتون کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عرب روزنامہ العربی الجدید نے سوڈانی اورمصری سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سوڈانی حکام نے اپنے سعودی ہم منصبوں کو یہ باوار کرایا ہے کہ ان پر حزب اختلاف جماعتوں کی طرف سے یمن سے اپنی فوجیں ہٹانے کا دباؤہے۔
ذرائع کے مطابق سوڈان کی طرف سے ریاض سے یہ مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف فوجی آپریشن فوری طورپر بند کرکے اس کا سیاسی حل تلاش کریں۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکام کو سوڈانی مطالبات پر اپنی ناراضگی کا اظہا رکرتے ہوئےخارتون سے علاقائی صورتحال بہتر ہونے تک یمن سے اپنی فورسز واپس بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کے حقوق کیلئےکام کرنےوالے ادارے سیودی چلڈرن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاتھا کہ یمن پر سعودی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والی قحط سالی کی وجہ سے اب تک اس ملک میں ۸۵ ہزار بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔
مذکورہ تنظیم نے کہاکہ یہ تعداد برطانیہ کے شہر برمنگہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد کے برابر ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی گذشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں خبردار کیاتھا کہ ایک کروڑ یمنی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے اقوام متحدہ یمن میں جنگ بندی کیلئے بات چیت کی کوشش کررہاہے تاکہ بدترین انسانی بحران سے بچا جاسکے۔
- ۱۸/۱۱/۲۹