نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی صحافی:

نیوزنور22مئی/ایک برطانوی صحافی کے مطابق امریکی سفارتخانےکو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ  فلسطینیوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ اس اقدام سے واشنگٹن انتظامیہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے حق میں سخت سے سخت فیصلے لینے کو تیار ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویومیں ’’ہفسا کارہ مصطفیٰ‘‘نےکہاکہ امریکی سفارتخانےکو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ  فلسطینیوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے کیونکہ اس اقدام سے واشنگٹن انتظامیہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے حق میں سخت سے سخت فیصلے لینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار دہائیوں سے مشرق وسطیٰ علاقے کو جن تنازعات کا سامنا رہا ہے اگر ان کا گہرا ئی سے جائزہ لیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ تو ان تنازعات کی بنیادی وجہ   اسرائیل کے مفادات یا  صیہونی سیاستدان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  حکومت امریکہ امریکی عوام  کو نظرانداز کررہی ہے کیونکہ وہ اپنے ذاتی اورصیہونی رژیم کے  مفادات کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے غاصب صیہونی رژیم کے تحٖفظ کا عزم کررکھا ہے اس لئے ہم  امریکی کانگریس میں 90 فیصد صیہونی حامی سینٹرس کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے نہ صر ف عرب دنیا بلکہ یورپی ممالک خاص کر برطانیہ اورفرانس پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو  الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  اس طرح کا اقدام بھی صیہونی حکومت اور امریکہ  میں سرگر م طاقتور صیہونی لابی کو خوش کرنے کیلئےلیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خود ٹرمپ انتظامیہ کے اندر  ایران جوہری معاہدے کے خلاف اقدام کی مخالفت  تاہم صیہونی نواز امریکی صدر نے جوہری معاہدے سے نکل کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی پر امریکیوں کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی  بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے  شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ   بیت المقدس میں  امریکی سفارتخانے کے منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں  فلسطینیوں نے شرکت کی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے  تازہ ترین فلسطینی تحریک میں  اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی