نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

روس کے ساتھ جنگ کا امکان پایا جاتا ہے

پنجشنبه, ۲۹ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۵۴ ق.ظ


یوکرینی صدر:

نیوزنور29نومبر/یوکرین کے صدر نے روس کے ساتھ جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ہماری سرحدوں کے قریب فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق دارالحکومت کیف میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرین کے صدر پیٹرو پروشنکوف نے کہاکہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی ٹینکوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ایزوف سی اور جزیرہ نمائے کریمیا کے علاقے میں روسی بحری جہازوں کے گشت میں بھی قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے گروپ بیس کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے بلیک سی کے علاقے میں یوکرینی جہازوں کو روسی بحریہ کے ہاتھوں ضبط کیے جانے کے بارے میں امریکہ قومی سلامتی کونسل کی متوقع رپورٹ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوتین کے ساتھ ملاقات کا دارو مدار اس رپورٹ پر ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز  تین یوکرینی جنگی جہاز آبنائے کرچ کو عبور کر کے جزیرہ نمائے کریمیا میں روسی سمندری حدود میں داخل ہو گئی تھیں جس پر روسی بحریہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور فریقین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ روس نے یوکرینی جنگی جہازوں کو ضبط کر لیا ہے۔
 
درایں اثنا یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرینی جہازوں اور اس کے عملے کو فوری طور پر آزاد کر دے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی