ایران اسلامی اتحاد کی عظیم علامت ہے
چهارشنبه, ۲۸ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۱۱ ب.ظ
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور28نومبر/ لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اتحاد بین المسلمین کی ایک عظیم علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ کا اہم مقام ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق’’بلال شعبان ‘‘ نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اتحاد بین المسلمین کی ایک عظیم علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ کا اہم مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی بر قراری کیلئے کو شاں رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے منصوبوں کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران نے ناکام کیا ہے ۔
موصوف اہلسنت عالم دین نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مسلم اقوام کی بے دریغ حمایت کی ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۸