روہنگیائی مسلمانوں پر پھر سے میانمار حکومت کی بربریت کا آغاز
رپورٹ:
نیوزنور28نومبر/ میانمار حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پر پھر سے بربریت شروع کر دی ہے اور روہنگیائی مسلمانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق میانمار حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پر پھر سے بربریت شروع کر دی ہے اور روہنگیائی مسلمانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
رپورت کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اب تک سینکڑوں روہنگیا ئی مسلمانوں کو میانمار فوج حراست میں لے چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی حکومت نے روہنگیا ئی تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کو ضبط کرلیا ہے کشتی میں 93 روہنگیا مسلمان سوار تھے جو راخین کے پناہ گزین کیمپ سے ملائیشیا جانے کی کوشش کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق میانمار حکومت نے کشتی میں سوار تمام مسافروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے پناہ گزین خوراک، موسم کی خرابی اور عدم تحفظ کے باعث بیرون ملک ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ روہنگیا ئی تارکین وطن کی تیسری کشتی کو ضبط کیا گیا ہے 16 نومبر کو 106 تارکین وطن کی کشتی اور گزشتہ ہفتے 80 تارکین وطن کی کشتی کو ضبط کیا گیا تھاحراست میں لیے گئے افراد کو اب تک رہا نہیں کیا گیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۸