ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی جنگ غاصب اسرائیل کی نابودی کا موجب بنے گا
حزب اللہ کے سینئر عہدے دار:
نیوزنور28نومبر/ اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی مر کزی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک عظیم طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی طرح کی جنگ غاصب صیہونی اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق’’شیخ حسن البغدادی ‘‘اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک عظیم طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی طرح کی جنگ غاصب صیہونی اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایک طاقتور ملک ہے اور وہ اس طرح کی دھمکیوں سے کمزور ہونے والا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی جراءت نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر جنگ مسلط نہیں کر سکتا کیونکہ کوئی بھی عسکری تنازعہ صرف اور صرف غاصب صیہونی رژیم کی نابودی کا باعث بنے گا ۔
- ۱۸/۱۱/۲۸