وقت کے یزید چاہتے ہیں ہماری آزادی کو سلب کرلیں
یورپ میں مجمع نسوان کی سربراہ:
نیوزنور28نومبر/ یورپ میں مجمع نسوان کی سربراہ نے کہا ہے کہ مغرب نے دنیا کے سامنے عورت کی غلط تصویر متعارف کروائی ہے اور خواتین کو اسلامی تعلیمات کے برعکس دیکھایا ہے ہماری کوشش ہے کہ اسلام میں بیان کی جانے والی عورت کی اصلی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ۳۲ ویں وحدت کانفرنس میں شری یورپ میں مجمع نسوان کی سربراہ ’’ ہویدا جباق‘‘نے کہا کہ مغرب نے دنیا کے سامنے عورت کی غلط تصویر متعارف کروائی ہے اور خواتین کو اسلامی تعلیمات کے برعکس دیکھایا ہے ہماری کوشش ہے کہ اسلام میں بیان کی جانے والی عورت کی اصلی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ادارے میں بین الادیان اتحاد کے لیے کام کررہے ہیں اور اسلام کی درست تعلیمات کی ترویج میں سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغرب نے دنیا کے سامنے عورت کی غلط تصویر متعارف کروائی ہے اور خواتین کو اسلامی تعلیمات کے برعکس دیکھایااور ہماری کوشش ہے کہ اسلام میں بیان کی جانے والی عورت کی اصلی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔
ہویدا جباق نے مزید کہا کہ آج کے زمانے میں روابط برقرار کرنا آسان کام ہوگیا ہے آج کسی بھی انسان کے پاس بہانہ نہیں ہے کہ مجھ تک اسلام کا صحیح پیغام نہیں پہنچا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۲۸