مقاومت نے اپنی طاقت اور صلاحیتوں سے دشمنان اسلام کو حیرت زدہ کردیا ہے
چهارشنبه, ۲۸ نوامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۲۶ ب.ظ
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور28نومبر/ لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مقاومت نے اپنی طاقت اور صلاحیتوں سے دشمنان اسلام کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق’‘شیخ زہیر جعید‘‘ نے کہا کہ مقاومت نے اپنی طاقت اور صلاحیتوں سے دشمنان اسلام کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ،اسرائیل اور دیگر اسلام دشمن طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد شام میں کامیاب ہوتے تو مسئلہ فلسطین اور مقاومت نابود ہو چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام، لبنان،فلسطین ،عراق اور دنیا بھر کے تمام مظلوم قوموں کا حامی ہے۔
موصوف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ لبنانی قوم کو مقاومتی محور کا جز ہونے پر فخر ہے ۔
- ۱۸/۱۱/۲۸